مستونگ،بھنگ کے کاشتکاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

مستونگ:ضلعی انتظامیہ کا منشیات کے خاتمے کیلئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم بلوچ کی نگرانی و سربراہی میں میجر رسالدار پیرمحمدعلیزئی ، ایس ایچ او کھڈکوچہ لیویز تھانہ رسالدار بابو اوس خان شاہوانی اور لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ کھڈکوچہ کے مختلف علاقوں میں تین مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کاشت کی گئی بھنگ کی تیار فصل کو تلف کردیا جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت لاکھوں روپے بنتا ہیں، کاروائی کے دوران پانچ افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا، منشیات کی فصل کو تلف کرنے پر عوامی حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کاروائی کو سراہا، اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے جو ہمارے نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہیں، ضلعی انتظامیہ نے مستونگ سے منشیات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا، انھوں نے کہاکہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصرکی نشاندہی کیلئے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تعاون کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، انھوں نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا مشکل ہیں اس لئے عوام کی تعاون بےحد ضروری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں