نیو کراچی سے ایم کیو ایم لندن کے 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، بم برآمد

کراچی:کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے بعد ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔
نیو کراچی میں حساس ادارے اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے میں ایم کیو ایم کو لندن کو فعال کرنے کوشش میں مصروف تھے، ملزمان علاقے میں وال چاکنگ،لوگوں کو ہراساں کرنے اوردیگر کاروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان میں سے نعمان عرف ببر کا سابقہ پولیس رکایرڈ بھی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں