اسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے، بی ایم ٹی اے
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسپتالوں کی حالت زار قابل تشویش ہے نہ دوائیاں ہے نہ صفائی کی صورت حال اچھی ہے۔ بیہوشی کے غیر معیاری ادویات کی وجہ سے اموات ہو رہی ہے جس کی اعلی سطح پر تحقیقات کرنی چاہیے۔ مسائل دن بہ دن بڑھ رہے ہیں اور سیکرٹری صحت اور وزیر صحت سو رہے ہیں۔ بی ایم ٹی اے ان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور بار بار سیکرٹری صحت اور وزیر صحت کو ان مسائل کی نشاندھی کرتے آ رہے ہیں لیکن یہ لوگ ٹس سے مس نہیں ہوے۔ سیکرٹری صحت فوٹو سیشن اور دفتر سے فارغ ہو کر زمینی حقائق کا خود جائزہ لیں۔ تاکہ شاہد کچھ احساس ہو۔ بی ایم ٹی اے نے بہت صبر سے کام لیا ہے اب مزید یہ حالت زار برداشت نہیں ہو سکتا اور ہم سخت سے سخت احتجاج کا سلسلہ جاری کریں گے۔
Load/Hide Comments


