عوام نے بہت مسائل دیکھ لیے، ہم مہنگائی کا شکار کریں گے اور ریلیف دیں گے: مریم
مسلم لیگ (ن) کی چیف ا?رگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانےکی جنگ ہے۔قومی اسمبلی کےحلقہ این اے119 میں انتخابی سرگرمیوں سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس کی مریم نواز نے زیرصدارت کی۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانےکی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لیے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ وعدوں کی تکمیل کےلیے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، ہم مہنگائی کا شکارکریں گے، عوام کوریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بیروزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کرلیا ہے، عوام 8 فروری کو شیرپر مہرلگا کرنواز شریف کووزیراعظم بنائیں گے، عوام نوازشریف کو وزیراعظم بنائیں تاکہ مہنگائی سےنجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل ہو۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی طرف سےسیاسی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کا لاہور میں ریلی نکالنے کا پلان تیار کرلیا گ?ا۔


