سیکورٹی خدشات، اڈیالہ جیل کے باہر خاردار تاروں کی تنصیب، تعینات نفری میں اضافہ

راولپنڈی(انتخاب نیوز)اڈیالہ جیل کے باہر خاردار تاروں کی تنصیب شروع کر کے نفری کی تعیناتی میں بھی اضافہ کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی۔جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے۔اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پر خار دار تاروں کی فینسنگ کا کام تیز کردیا گیا، جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد، اور گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہے، میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو جیل سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں