الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل دے دیے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات 2024ءکیلئے اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل دے دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل وفاقی دارالحکومت کےلئے اپیلٹ ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل پنجاب کےلئے اپیلٹ ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہے۔ جبکہ جسٹس احسن اقبال چودھری پر مشتمل سندھ کےلئے اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جسٹس شکیل احمد پر مشتمل خیبر پختونخوا کےلئے اپیلٹ ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس نذیر احمد پر مشتمل بلوچستان کیلئے اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


