انتہا پسندی کی بنیاد پر 462سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند، پولیس 1060مزید بند کرنے کیلئے پُرعزم
اسلام آباد (انتخاب نیوز)اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسای منافرت پھیلانے والے 462اکاﺅنٹس کو اسلام آباد پولیس نے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے بند کروایا ہے، تفصیلات کے مطابق 522اکاﺅنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بندش کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا۔ بند ہونے والے اکاو¿نٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے اور 350 اکاو¿نٹس دہشت گردانہ مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔ باقی 1060 اکاو¿نٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو مو¿ثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے د±ور رہیں۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


