چینی ہلاکتوں سے 30کروڑ ڈالر پانڈا بونڈ کا منصوبہ متاثر ہو سکتا ہے،مالیاتی ماہرین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی بینک نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ ڈالر کی قدر پانچ پیسے تنزلی کے بعد 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوئی، یہ 5 ماہ کی کم ترین سطح ہے، مسلسل تنزلی کے سبب اپنے پاس ڈالر رکھنے والے ڈالر کی قدر مزید گرنے کی توقع کے سبب موجود ڈالرز فروخت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق ملک بھر میں انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ اور داسو ہائیڈرو پروجیکٹ سے منسلک 5 چینی انجینئرز کی ہلاکت سے حکومت کا چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر پانڈا بونڈ لانچ کرنے کا منصوبہ متاثر ہو سکتا ہے۔علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے فنڈز آنے کی امید کے نتیجے میں گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر 278 روپے تک پہنچ گئی۔مالیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کے قتل کے بعد اس کے اثرات کا جلدی تجزیہ کرنا نہایت مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں