پی بی 20 وڈھ سے آزاد امیدوار خلیفہ نواز علی میر شفیق الرحمن مینگل کے حق میں دستبردار

خضدار (بیورو رپورٹ) جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ نامزد امیدوار پی بی 20 وڈھ اورناچ میر شفیق الرحمن مینگل کے حق میں آزاد امیدوار پی بی 20وڈھ اورناچ خلیفہ نوازعلی دستبردار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مینگل ہاﺅس خضدار جھالاوان عوامی پینل سٹی کے آرگنائزر میر شہزاد غلامانی ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین حاجی میر محمد اقبال مینگل، میر شہباز خان قلندرانی، میر یاسر مینگل کے ہمراہ آزاد امیدوار پی بی 20 وڈھ اورناچ خلیفہ نواز علی ایک اہم پرنس کانفرنس کے ذریعے جھالاوان عوامی پینل سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں میر شفیق الرحمن مینگل کی کامیابی کیلئے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ 21 اپریل کے ضمنی انتخابات میں اپنے عزیز و اقارب مریدین اور ِحمایتیوں کے ساتھ مل کر بھرپور کمپئین چلائیں گے اور میر شفیق الرحمن مینگل کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں