دکی میں طوفانی بارش سے کمرے کی چھت گر گئی، پانچ مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

دکی (آن لائن) دکی میں طوفانی بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گر گئی پانچ کوئلہ کانکن ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ معراج کول کمپنی میں طوفانی بارش کی وجہ سے مزدروں کے کمرے کا چھت گر کر پانچ مزدور تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او محمد شریف موسیٰ خیل کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عنایت اللہ ولد موسیٰ جان قوم مہترزئی کاکڑ ساکن مسلم باغ، ابراہیم ولد سراج الدین قوم عبداللہ زئی ساکن ژوب، ولی محمد ولد عبداللہ جان قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل، ظفر اللہ ولد میجر قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل اور صدر الدین ولد ناصر قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق موسیٰ خیل سے ہے۔ تمام لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کے مطابق واقعہ آج صبح پیش آیا، تاہم بارش کی وجہ سے دیگر مزدروں کو بروقت واقع کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں