وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کوئٹہ میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم کا آغاز کردیا، رکن صوبائی اسمبلی

کوئٹہ (یو این اے) پیپلز پارٹی کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر کوئٹہ شہر میں صفائی کی خصوصی اور ہنگامی بنیادوں پر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے شہریوں کو چایئے کہ اپنے علاقے کو صاف رکھے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نواں کلی میں صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پہلے روز ہی کہہ دیا ہے شہر میں ڈیرھ سے دو لاکھ کے قریب ڈمپ کچرے کے ڈھیر کا خاتمہ کیا جائیگا اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی ڈی ایم اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہدایات جاری کئے اور شہر کی صفائی میں کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے تمام ایم پی ایز ایکٹو اور صفائی کی صورتحال پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں اس حوالے سے آج میرے حلقے نواں کلی میں مہم کا آغاز ہوا اور تمام ڈمپ کچرے اٹھائے جائیں گے شہریوں کو چایئے کہ کچرے پھینکنے کیلئے مختص جگہ یا میٹروپولیٹن کی جانب سے نصب کیا گیا کچرہ دان میں پھینکا کریں انھوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک، جھیل اور دیگر مقامات کے سیاحتی مقامات پر صفائی کی صورتحال برقرار اور بہتر رکھنے کیلئے آگاہی مہم چلائیں گے اور سیمینار بھی منعقد کرینگے انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ شہر کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے صفائی کی صورتحال کی بہتری کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے آپریشن کا بھی آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں