ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، گوادر سیف سٹی منصوبہ پر کام جاری ہے، سرفراز بگٹی

گوادر(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خطے سے دہشت گردی کی عفریت کو ختم کرکے دم لینگے، فوج تمام سیکورٹی فورسز اور پوری قوم ثابت قدمی سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے دشمن قوتیں ہمارے ترقی کی راہ میں کسی بھی طرح رکاوٹ نہیں بن سکتے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران سرکاری افسران اور عسکری حکام سے خطاب کے دوران کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ دشمن قوتیں ہمارے ترقی کی راہ میں کسی بھی طرح رکاوٹ نہیں بن سکتے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورہ پر گوادر آئے تھے جہاں ڈپٹی کمشنر گوادر کے آفس میں پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انھیں گارڈآف آنرپیش اور سلامی پیش کی ،وزیراعلی بلوچستان کے زیرصدارت ایک اعلی سطع کا اجلاس ہوا جس میں رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت کورکمانڈر بلوچستان آئی جی پولیس اورایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان داخلہ زاہد سلیم سمیت جی ڈی اے اورگوادر پورٹ کے افسران شریک تھے اجلاس سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرزابگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گےانہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں وزیراعلیٰ نے سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہےاور ہم گوادر کو ایک محفوظ شہر بناکر رہے گیں انہوں نے کہاکہ امن وامان کی بحالی ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور ہم عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت سے کرینگے اور فوج تمام سیکورٹی فورسز اور پوری قوم نے ثابت قدمی سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ گوادر کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاررہی ہیں گوادر میں ہونے والی نقصانات کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں پر کام جاری ہے اور بارش سے متاثرہ لوگوں میں امدادی چیک تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ بحال ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کی مکمل بحالی تک انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کی زیرصدارت ہونے والی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان اور گوادر سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ گوادر شہر میں نکاسی آب سے متعلق اقدامات پر جی ڈی اے حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی سیکرٹری فشریز عمران گچکی نے غیرقانونی ٹرالنگ سمیت حالیہ بارش کے دوران ماہی گیروں کو پہنچنے والے نقصانات ادرانکو درپیش مسائل اور حکومتی اقدامات کے حوالے کمیٹی کو بریفننگ دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں