برطانیہ پہنچنے والے غیرقانونی تارکین وطن نے نیا ریکارڈ بنا لیا،رشی سونک پر دباﺅ بڑھ گیا

لندن(این این آئی)برطانیہ جانیوالے تارکین وطن نے نیا ریکارڈ بنالیا،برطانوی وزیراعظم رشی سنک پر دباو بڑھ گیا۔ وزیراعظم رشی سنک نے دعوی کیا کہ برطانوی حکومت کشتیوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کرنے لگی ہے۔2024 میں اب تک4 ہزار 600 سے زیادہ سیاسی پناہ کے متلاشی چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ پہنچ چکے ہیں، جو سال کے پہلے تین مہینوں میں ریکارڈ ہے ۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمارکے مطابق رواں سال 26 مارچ تک4ہزار چ644افراد چھوٹی کشتیوں جیسے فلیٹبل ڈنگیوں چینل کے ذریعے برطانیہ پہنچنے ۔اس کا موازنہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے لیے3ہزار770 اور 2022 کے لیے4ہزار 162 تارکین وطن برطانیہ میںسیاسی پناہ لے چکے ہیں۔ جو گزشتہ ریکارڈ کی بلند ترین سطح ہے۔رشی سنک امید کر رہے ہیں کہ ان کی فلیگ شپ اسکیم روانڈا کی اجازت کے بغیر برطانیہ پہنچنے والوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے لوگوں کو خطرناک کراس چینل کراسنگ کرنے سے روکے گی۔قانون سازی جس کا مقصد اس منصوبے کو شروع کرنا ہے اور کئی قانونی رکاوٹوں کے بعد اسے اگلے ماہ پارلیمنٹ میں واپس لانا ہے۔ہوم آفس کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے کہا کہ ان لوگوں کی ناقابل قبول تعداد جو چینل کو عبور کرتے رہتے ہیں، بالکل ظاہر کرتی ہے کہ ہمیں روانڈا کے لیے جلد از جلد پروازیں کیوں حاصل کرنی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں