پشاور میں اختر مینگل کی اسفند یار سے ملاقات، اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت
پشاور(انتخاب نیوز)چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی ولی باغ پشاور آمد جہاں پر سردار اختر جان مینگل نے پشتون قوم پرست رہنما اسفند یار ولی کی اہلیہ کی وفات پر ایمل ولی خان سے تعزیت و مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کیا۔ علاوہ ازیں سردار اختر جان مینگل نے اسفند یار ولی سے ملاقات کر کے انکی صحت کے بارے کیں دریافت کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ اور پی ایس ٹو سردار اختر جان شفع مینگل بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


