بجلی کے ترسیلی نظام میں جتنا پیسہ لگائیں ضائع ہوتا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کو بڑا چیلنج قراردے دیا، شہباز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ترسیلی نظام میں خرابیوں کے باعث جتنا بھی پیسہ لگائیں سارا ضائع ہوتا ہے، بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد میں اضافہ کرنا ہو گا، وزیر اعظم نے بجلی چوری روکنے میں پنجاب کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے دیگر صوبوں کو اس بارے میں کوششیں تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں