کراچی، بیرون ملک جانا مہنگا پڑ گیا، نوجوانوں سے 2کروڑ کا فراڈ

کراچی (آئی این پی ) بیرون ملک جاکر روزی کمانے اور زندگی بنانے کے خواہش مند کراچی کے نوجوان مبینہ فراڈ کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 8میں نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کیلئے رقم لی، عید کے بعد کمپنی کےدفتر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا۔ متاثرہ افراد کے مطابق کمپنی کا مالک 2 کروڑ روپے سے زائد لے کر فرار ہوگیا۔ 80سے زائد متاثرہ نوجوانوں نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے سے رجوع کرلیا ہے جس کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں