بی ایس اوپجار کی جانب سے ہمیں ڈیتھ اسکواڈ قرار دینا افسوسناک ہے ، معروف سری کہن شخصیات

تربت (بیورورپورٹ) سری کہن کے معروف شخصیات شے عبدالقیوم اور شعیب نور نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بی ایس اوپجار کی جانب سے ہماری کردار کشی اورہمیں ڈیتھ اسکواڈ قرار دینا انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ، نیشنل پارٹی کی قیادت بی ایس او پجار کی جانب سے بغیر کسی تحقیق کے ہم پر الزام تراشی کا نوٹس لے ، اس طرح کی بھونڈی الزام تراشی کے بعد اگر ہمیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار بی ایس او پجار کے مقامی رہنما ہوں گے ، انہوں نے کہاکہ سری کہن اسکول سے متصل ہماری اپنی زمین ہے جسے شے عبدالقیوم کے چچااور شعیب نور کے والد نور جان نے کئی سال قبل ایک حصہ صوالی مزار اور ایک حصہ محمد عالم عطک والا سے خریدا ہے جبکہ محمد عالم نے اس سے قبل یہ زمین صوالی مزار سے خرید ی تھی ، ہم نے نہ کسی کی ذاتی زمین پر قبضہ کیا ہے اورنہ ہی کسی سرکاری زمین پر، یہ زمین ہماری زرخرید ملکیت ہے ، سودا کے گواہاں بھی موجود ہیں ، مذکورہ زمین کے حوالے سے جو چاکنگ کی گئی ہے وہ ہم نے نہیں کی ہے بلکہ ہمارے مخالفین نے یہ حرکت کرکے ہمیں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ، اس چاکنگ کی آڑ میں بی ایس او پجارنے ترجمان کے حوالے سے ہمارے خلاف منفی ، بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کی ہے اوربیان بازی کرکے ہمیں ڈیتھ اسکواڈ سے جوڑ کرہمیں معاشرے میں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ہم ذمہ دار ، پرامن اور شریف شہری کی حیثیت سے سماج میں ایک عزت رکھتے ہیں بی ایس او پجار جیسی ذمہ دار تنظیم کی جانب سے منفی الزام تراشی پر ہم ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہوئے نیشنل پارٹی کے قائدین ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر میرجان محمد بلیدی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس کانوٹس لیں کیونکہ اپنی ملکیتی زمین کے باوجود ہماری کردارکشی کرکے ہمیں ڈیتھ اسکواڈ قرار دیکر بدنام کیاگیا ہے اگر ایسی کردارکشی کے بعد ہمیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کاذمہ دار کون ہوگا ؟ اس لئے نیشنل پارٹی کی قیادت کو اس کانوٹس لیکر بی ایس او پجار سے بازپرس کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں