ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے استقبال کیلئے موجود تھے، ترجمان کے مطابق گورنر سندھ معزز مہمان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے، ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں بزنس فورم کے شرکاءسے ملاقات اور عشائیے میں شرکت بھی کی جائے گی ، واضح رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں