وفاقی کابینہ کی مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(یو این اے )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار ضلع پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور لسبیلہ تک ہوگااعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی معیاد میں 30 جون 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے اجلاس کے شرکا کو وفاقی سیکرٹری نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کی نجکاری کے عمل پر حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دی کابینہ کو سیکرٹری ایوی ایشن نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر سہولیات کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی کابینہ نے آئی سی ایم اے کے 4 ایکس آفیشو ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 18 اپریل کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں