ایم کیو ایم کے رہنما رضا علی عابدی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رضا علی عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے رضا علی عابدی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا اور حکم دیا کہ دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رضا علی عابدی کو 2018 میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے علاقے خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں