سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500روپے کا اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں برا اضافہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 2322ڈالر کی سطح پر آ گئیں۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کے اضافے سے 240500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143روپے کے اضافے سے 206190روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں