کچے کے ڈاکوﺅں کےخلاف مقامی افراد سے مدد لے رہے، حالات بہتر کرینگے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوﺅں کے خاتمے کیلئے مقامی افراد کی مدد لی جا رہی ہے، جو ہتھیار چاہئے تھے فروری میں ان کی منظوری ہوئی، آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی جس میں ڈاکو بھی مارے گئے ، حالات میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث ہوا اسے سزا ملے گی، بلاول بھٹو جب وزیر خارجہ تھے تب گندم اسکینڈل کیوں نہیں نکلا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں