جے یو آئی شیرانی گروپ کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت اپوزیشن اتحادتحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق اس سے قبل مولانا شجاع الملک کی قیادت میں جے یو آئی شیرانی گروپ کے وفد نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کے اپنے ادارے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا قومی می اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مولانا شیرانی کے سیاسی نقطہ نظر کو قابل قدر سمجھا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کی بحالی اور اس کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے مولانا شیرانی کی جماعت اور تحریک انصاف کا موقف ایک جیسا ہے اور دونوں جماعتیں آئین کی عمل داری اور ملک میں قانون کی بالادستی کی بحالی چاہتی ہیں انہوں نے تحریک انصاف کے راہنما اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے پر وفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے راہنماں کے خلاف 200 سے زیادہ جھوٹے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں لیکن تمام تر جھوٹے اور من گھرٹ پروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف نے 8 فروری کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، ملک میں جمہوریت بالادستی اور آئین کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے.سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی شیرانی گروپ کو گرینڈ اپوزیشن الائنس سے سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ عمل طور پر ملک میں مارشل لا نافذ ہے، عالمی سطح پر ملک کی ساکھ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین میں ایک ڈپٹی میئر نے استقبال کیا جبکہ وہ ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کے دعوے کررہے ہیں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مولانا شجاع الملک نے ملک بھر کے تمام علما پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور آئین کے تحفظ کے لیے تحریک کا حصہ بنیں اور قوم کی درست سمت میں راہنمائی کا اپنا فرض ادا کریں انہوں نے کہا کہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں