کوئٹہ ،مسلم ایڈپاکستان کے زیراہتمام ایڈووکیسی تقریب منعقد
کوئٹہ: ڈائریکٹراسکولزایجوکیشن اخترمحمدکھیتران، ڈائریکٹرمانیٹرنگ اینڈایوالوایشن منیرنودیزئی ودیگرنے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان محدودوسائل کے تحت اسکولوں میں طلباءکوبہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاںہے، غیرسرکاری تنظیمیں بھی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہیں،مسلم ایڈپاکستان کی جانب سے لورالائی میںاسکولوں کی تزئین وآرائش اورکمپیوٹرکی فراہمی خوش آئندہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روزمسلم ایڈپاکستان کے زیراہتمام ”Beyond Curriculmu Access to Quality Primary Education Through alternate Discipline“کے عنوان سے کوئٹہ میں منعقدہ ایڈووکیسی ایونٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹراسکولزایجوکیشن اخترمحمدکھیتران نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن اسکولزبلوچستان میں تعلیم کی بہترکیلئے کوشاں ہے اورہماری کوشش ہے کہ ہربچہ اسکول میں ہو، محدودوسائل کے تحت اقدامات اٹھارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ غیرسرکاری ادارے بھی ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں جو کوخوش آئندہے، مسلم ایڈپاکستان کے تحت لورالائی میں اسکولوں کی مرمت اوردیگرضروری اشیاءکی فراہمی قابل تحسین اقدام ہے۔اس موقع پرڈائریکٹراسکولزاخترمحمدکھیتران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیامسلم ایڈپاکستان کے زیراہتمام لورالائی میں دس اسکولوں کاانتخاب کرکے خستہ حال اسکولوں کی مرمت اور مختلف اسکولوں میں تزئین وآرائش کاکام کرکے فرنیچربھی فراہم کیاگیا، پروجیکٹ کے تحت مذکورہ اسکولوں میں طلباءوطالبات کویونیفارم فراہم کرکے ، ہائی جین کٹس بھی فراہم کی گئیں اورواش کی سہولیات بھی پروجیکٹ کاحصہ ہیں، انہیں بتایاگیا کہ بچوں کیلئے ECEکلاس رومزبھی بنائے گئے ہیں ، پروجیکٹ کے تحت مذکورہ اسکولوں کو10کمپیوٹربھی فراہم کئے گئے تاکہ طلباءکوآئی ٹی کے بارے میں پڑھایاجاسکے۔اس موقع پرڈائریکٹرمانیٹرنگ اینڈایوالوایشن منیراحمدنودیزئی نے مسلم ایڈپاکستان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دوردرازاضلاع کے اسکولوں میں اس طرح کے ترقیاتی پروجیکٹ کی ضرورت ہے، اس سے طلباءکیلئے مزیدآسانی ہوگی۔تقریب کے اختتام پرشرکاءمیں تعارفی اسناداورمہمانوں کوشیلڈبھی دیئے گئے۔بعدازاں تقریب میں ڈائریکٹر فنانس عرفان، ڈویژنل ڈائریکٹر لورالائی سید کلیم اللہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی مدثر احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی فیمیل فوزیہ درانی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمیل لورالائی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لورالائی طارق احمد ، یزدان خان سکول کے پرنسپل ایوبی ، ہائی سکول شبوزئی کے سربراہ عبد الرشید جوگیزئی،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمران الحسینی، مسلم ایڈکے واش کوارڈینیٹرنیازشاہ، ایجوکیشن آفیسرCBMشافیہ حلیم، میل آفیسرمظفرحسین، ایڈمن اینڈفنانس آفیسرغلام فاروق، نادیہ صمد اورسوشل موبلائزراحسن خان شریک تھے۔


