خضدار،بھائی نے بیٹے کے ساتھ مل کر بھائی کو کلہاڑی کے وارسے قتل کردیا

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار تحصیل زہری میں خون سفید ہوگیا بھائی نے بیٹے سے ملکر دوسرے بھائی کوقتل کردیا اورفرارہوگئے زہری میں گھریلو تنازعہ پردو بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑا میں ایک بھائی جان کی بازی ہارگئے تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری علاقہ ہچی خیر میں دوبھائیوں یارمحمد پندرانی اور جان محمد پندرانی کے درمیان گھریلو تنازعہ ہوا دوسرے بھائی اورانکے بیٹے نے کلہاڑی سے وارکرکے جان محمد پندرانی کومبینہ طور پر قتل کردیا اور فرار ہوگئے لیویز نے جائے واقعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لی اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کےحوالے کردیا دریں اثناء وڈھ سونارو کے مقام پر بینک گاڑی حادثے کا شکارگاڑی میں سوار دوافرادجان بحق گاڑی کو نقصان بینک گاڑی میں جان بحق افراد کو خضدار ٹیچنگ ہاسپٹل منتقل کیاہےاورحادثہ کے متعلق مقامی انتظامیہ تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں