گوادر میں زائد المیعاد اشیا فروخت کرنے والی بیکری پر پچاس ہزار روپے جرمانہ

گوادر (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہرینے عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سید ہاشمی ایونیو ائیرپورٹ روڈ پر واقع عجوہ بیکری پر چھاپہ مارکر زائد المیعاد اشیا فروخت کرنے پر 50000 روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ زائد المیعاد اشیاءکی فروخت سے قیمتی جانیں اور مختلف بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں۔ انتظامیہ مفاد عامہ کے تحت کسی کو ہر گز یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ عوام کے جان اور صحت سے کھیلے۔ اس موقع پر انہوں نے تنبیہ کی کہ آئندہ شکایات پر بھاری جرمانہ عائد کرکے بیکری کو سیل کردیا جائیگا اور مالک کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں