میرا بھانجا جرائم پیشہ شخص ہے، ہماری جان کو خطرات ہیں، تحفظ دیا جائے، خضدار کے رہائشی کا مطالبہ
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدارحسن آباد سنی کے رہائشی عبدالغنی میراجی، عبدالرزاق میراجی پسران الٰہی بخش میراجی نے خضدارپریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہمارے بھانجے نے میرے بھائی عبدالرزاق میراجی پر قاتلانہ حملہ کرکے انکو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے اور الٹا انکے والدین ہمیں مورد الزام ٹھہرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں میرے بہن اوربہنوئی نے جھوٹے الزامات کا سہارا لیکر اپنے بیٹے کو معصوم ثابت کرنا چاہتے ہیں، ہم انکے ان الزامات کو جھوٹا تصورکرتے ہیں، انہوں نے کہا گزشتہ روز ہمارے بھانجے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر میرے بھائی عبدالرزاق پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا اور بھانجے کے خلاف ہم نے بروقت صدر تھانہ خضدار میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست دی ور درخواست دینے کے بعد صدر تھانہ کے ایس ایچ او نے اطلاع ملنے پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہ چھاپے سے پہلے ہی گھر سے نکلے تھے، بعدازاں چھاپہ کو جواز بناکر ہماری بہن اور بہنوئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرکے جھوٹی الزامات لگائے گئے ہیں، ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میرا بھانجا ایک اشتہاری ملزم اور ہرجگہ موٹر سائیکل چھیننے اور دیگر سنگین وارداتوں میں براہ راست ملوث ہے اور وہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہماری جائیداد کو ہمارے والد نے اپنے زندگی میں تقسیم کیا ہے اور ہمارا ایک اکلوتا بہن ہے انکو والد نے جائیداد سے پوراحق دیاہے اور ہمارے عزیزواقارب اورعلاقہ کے متعبرین اس بات پرگواہ ہے ہمارے بہن کا اب ہمارے ساتھ کوئی جائیداد نہیں ہے، انہوں نے کہا ہم نے قبائلی رسم ورواج کے تحت ہرجگہ اپنے بھانجے بہن اور بہنوئی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے اگر انکو بلوچی کچاری کا شوق ہے وہ جہاں چاہے ہم ان کے ساتھ بلوچی فیصلہ کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز ہماری بہن اوربہنوئی نے جو الزامات میرے اور میرے بھائی کےخلاف لگائی گئی ہے ان میں کوئی صداقت نہیں وہ جھوٹ کا پلندہ ہے، انہوں نے کہا ہم آخر میں اس پریس کانفرنس کے توسط سے ڈپٹی کمشنر خضدار عارف خان زرکون، اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ، ایس ایس پی پولیس خضدار عبدالعزیز جکھرانی ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے بھانجے نے ہمیں سنگین نتائج برآمد ہونے کی دھمکیاں دے رہا ہے اوران سے ہماری جان کو شدید خطرہ لاحق ہے، انہیں فوری گرفتار کرکے ہمیں تحفظ دیں۔ ان کے خلاف صدر تھانہ خضدار میں ایف آئی آر درج ہے انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزادی جائے۔


