نو مئی واقعات کی تحقیقات، خیبر پختونخوا حکومت کا دوبارہ عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری درخواست پر رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے اعتراضات کے بعد دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھا جائے گا اور جن نکات پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں وہ دور کرکے خط ارسال کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ خط کابینہ سے منظوری کے بعد ارسال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں