شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 مشتبہ افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلئیرینس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں