پشین دھماکے میں زخمی خاتون چل بسی ،جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

پشین(یو این اے)پشین دھماکےمیں زخمی خاتون چل بسی ،جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ۔بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکا میں 2 بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں