شہبازشریف پر فرد جرم عائد ہو چکی،تعویز دھاگے کا کام کریں، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری پارٹی کے بندے شہباز شریف پر فردجرم عائد ہو چکی ہے ان کا کیس بہت سیریس ہے میرا مشورہ ہے کہ وہ تعویز دھاگے کا کام کریں شاید جان چھوٹ جائے،15 اگست تک اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس نہ ہوئی تومحرم شروع ہوجائے گا پھر بہت مشکل ہو جائے گا اپو زیشن کو سہولتیں اور رعایت چاہیے اپو زیشن کا جلد مطالبہ ہو گا نیب ختم کرو ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اپو زیشن میں وہ دم خم نہیں جو اصل ضرورت ہو تی ہے،شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہو چکی اس کا کیس سنجیدہ ہے ان کو تعوذ دھاگے کا کام کر نا چاہیے، آصف علی زرداری نے کر منل پروسیجر میں پی ایچ ڈی کی ہو ئی ہے، ایم ایل ون منصوبے سے ٹرینوں کی تعدادبڑھ جائیگی،سفرکادورانیہ کم ہوجائیگا۔جمعرات کے روز پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبے سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ ایکنک سے منظور ہو چکا ہے منصوبے سے ایک سے ڈیڑھ لا کھ افراد کو روز گا ر ملے گا ایم ایل ون منصوبہ آج تک نہ تاریخ میں آیا اور نہ آئے گا یہ نیک کام عمران خان کے نصیب میں لکھا تھا ایم ایل ون معاہدے میں طے ہے کہ 90 فیصد لیبر پاکستان سے ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ یہ 1861 سے بنا ہوا ٹریک ہے جس پرآئے روزحادثات ہوتے ہیں، اب سگنل سسٹم بھی آٹومیٹک ہوگا،حادثے سے پہلے ٹرین رک جایا کرے گی،ریلوے ٹریک 71 فیصد آبادی کے درمیان میں سے گزرتا ہے،اس ٹریک پر لوگ فٹبال کھیلتے اورجنازے بھی پڑھتے تھے۔انہو ں نے کہا کہ میری زندگی کا ایک ہی مشن تھا ایم ایل ون اور نالہ لئی کی تعمیر ان کا موں کے لئے میں نے 14سال کوشش کی اب اللہ کا شکر ہے کہ دونوں منصوبوں پر کام اسی سال شروع ہو جا ئے گا میں وزیراعظم عمرا ن خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو شکر ادا کرتا ہو ں کے انہو ں نے میرے مشن کی تکمیل کے لئے میر ا ساتھ دیا حکومت کا یہ سب سے بڑا پروجیکٹ ہے ایم ایل ون ہم 70سال سے لو لی لنگڑی ریلوے چلا رہے تھے مگر ایم ایل ون منصوبہ پا کستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے ایم ایل ون کو تیزی سے مکمل کریں گے سڑکوں کے رش کو ریلو ئے ٹریک پر لائیں گے ٹریک کو اس قابل بنا ئیں گے کہ آئیندہ نسلیں بھی یاد رکھیں ایم ایل ون سے پنڈی سے لا ہور کا سفر ڈھائی گھنٹے ملتان سے لا ہور کا سفر دو گھنٹے جبکہ کراچی سے لا ہور کا سفر 7گھنٹے ہوگا۔وزیرریلوے نے پیش کش کی کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی ٹریک کرائے پر دیں گے،جو ادارے اپنی ٹرین لانا چاہے وہ بھی لاسکتا ہے کوشش کریں گے کہ ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے کیونکہ ہمارے پاس ریلوے کی کافی زمین پڑی ہو ئی ہے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ایم این ون منصوبے کا ایک ٹینڈر دیا گیا تو3 سال میں بھی منصوبہ مکمل ہوسکتا ہے،اگر ٹینڈر دو تین ہوئے تو زیادہ سے زیادہ پانچ سال لگ جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہو چکی اس کا کیس سینجیدہ ہے شہباز شریف کو تعوذ دھاگے کا کام کر نا چاہیے سابق صدر آصف زرداری نے کرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،بیٹے بلاول کو آصف زرداری نے پریس کانفرنس کے لئے رکھا ہوا ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ 15 اگست تک اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس نہ ہوئی تومحرم شروع ہوجائے گا پھر بہت مشکل ہو جائے گا اپو زیشن کو سہولتیں اور رعایت چاہیے اپو زیشن کا جلد مطالبہ ہو گا نیب ختم کرو ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اپو زیشن میں وہ دم خم نہیں جو اصل ضرورت ہو تی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے سے متعلق انھوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے،ہمارے لوگوں کو بھی بلایا جا سکتاہے،چینی اسکینڈل میں بھی ہمارے لوگوں کو بلایا جا سکتا ہے۔ (درانی) #/s#


