ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں، آبائی علاقوں میں سپرد خاک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی ضلع بہاولپور پہنچادی گئیں۔ پاکستانی مکینکس کے جسد خاکی رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد اور پھر وہاں سے بہاولپور پہنچائے گئے، جہاں سے ایمبولنسز کے ذریعے آبائی علاقوں میں لائے گئے۔ جاں بحق ہونے والے 7 پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف سے ہے جبکہ ایک پاکستانی کا تعلق ملتان کے علاقے شجاع آباد سے ہے۔ تمام میتوں کو آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں