امریکا نے ایرانی تیل درآمد کرنیوالی کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر نئی پابندیاں عائد کردیں
واشنگٹن (صباح نیوز)امریکہ نے ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ ایران پر دباﺅ بڑھانے کیلئے کچھ شپنگ کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر پابندیاں لگائی ہیں،جن میں چین میں کام کرنے والی چھوٹی آزاد آئل ریفائنریز بھی شامل ہیں۔امریکہ کے محکمہ خزانہ کے مطابق چین میں کام کرنے والی آئل ریفائنریز ایک ارب ڈالر سے زائد کے ایرا نی خام تیل کی خریداری میں شامل ہیں۔ امریکی پابندیوں کو چین تسلیم نہیں کرتا، چین ا یرانی تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔
Load/Hide Comments


