ایشیائی ترقیاتی بینک کاپاکستان کو سیلاب میں امدادی سرگرمیوں کیلئے 30 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، حکومت پاکستان نے اے ڈی سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں ےلیے گرانٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کانڈا نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والوں اور متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت کیا اور
کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر اے ڈی بی’ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ ’ سے 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا تاکہ ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں مدد دی جا سکے۔اے ڈی بی کے صدر نے کہا کہ پاکستان تباہ کن سیلابوں کا سامنا کر رہا ہے جن سے پوری پوری ا?بادیاں بے گھر ہوگئی ہیں، اور اے ڈی بی اس بحران کے دوران پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب آفات آتی ہیں تو ہم تیزی سے مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ برادریاں عزت کے ساتھ دوبارہ کھڑی ہو سکیں۔ یہ ایمرجنسی تعاون پاکستان کے عوام کے ساتھ ہماری دیرپا وابستگی کی عکاسی کرتا ہے جو فوری انسانی ضروریات اور طویل المدتی ترقی دونوں پر مشتمل ہے۔مساتو کانڈا تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں جس کے دوران انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ مساتو کانڈا نے سیلاب زدگان سے ہمدردی کے بعد ان سے پاکستان میں تبدیلی لانے والی سرمایہ کاری، نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور عالمی صاف توانائی کی منتقلی کے لیے پاکستان کے اہم معدنیات فراہم کرنے والے اسٹریٹجک کردار پر بات چیت کی۔ان کی گفتگو میں اے ڈی بی کی بڑی سرمایہ کاری شامل رہی جو ٹرانسپورٹ، توانائی، شہری انفراسٹرکچر اور تعلیم و صحت کے ذریعے انسانی سرمایہ کی ترقی پر مرکوز ہے۔مساتو کانڈا نے حکومت پاکستان کی اصلاحات پر پیش رفت کا خیر مقدم کیا اور نشاندہی کی کہ بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی خودمختار ریٹنگز میں بہتری اندرونی وسائل کی بہتر وصولی کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں