بجلی کی بندش کیخلاف قلات میں جے یو آئی کا احتجاج اور دھرنا، مرکزی شاہراہ بند کردی

قلات (انتخاب نیوز) کیسکو کی جانب سے بجلی کی بندش کیخلاف جے یوآئی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔ دھرنے کی وجہ سے شاہراہ بلاک ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ کیسکو کی جانب سے قلات کے مختلف فیڈرز کو گزشتہ پانچ روز سے بند کردیا گیا ہے جس سے شہر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے حکام بالا سے کیسکو ایکسیئن کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں