چین میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ابتدائی سطح پر بات چیت کا آغاز ہوگیا، سفارتی ذرائع
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی بات چیت شروع ہوگئی۔ پاکستان اورافغانستان کے درمیان ابتدائی سطح کی سفارتی بات چیت چین کے شہر ارمچی میں شروع ہوگئی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے بات چیت کے لیے تیار ہے مگر دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ پاکستان نے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کو چین میں مذاکرات کے لیے مقرر کیا ہے۔
Load/Hide Comments


