کوئٹہ، نیو سریاب تھانے میں نوجوان کے خودکشی کے معاملے پر تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا، پولیس

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں تھانے میں نوجوان کے خودکشی کے معاملے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ نیو سریاب میں ایک ملزم نے گزشتہ روز خودکشی کرلی تھی جس کے بعد ڈی آئی جی کوئٹہ نے ڈیوٹی افسر ،لاک اپ انچار ج سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے پر رپورٹ میں خود کشی کی تصدیق ہو گئی ہے ملزم کے جسم پر کوئی تشدد کے نشانات نہیںپائے گئے تاہم پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری شروع کردی ہے گرفتار ملزم کے خلاف سریاب تھانے میں تین قتل کے سٹی تھانے اور نیو سریاب میں چارچوری کے مقدمات درج ہےں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں