پنجگور سے پولیس نے دو افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں
پنجگور( نمائندہ انتخاب) پنجگور بائی پاس سے دو افراد کی لاشیں برآمد پولیس کے مطابق بائی پاس الامارت ھوٹل کے قریب زمیاد گاڈی کے اندر سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور گاڑی کے اندر ایک چار سالہ زندہ بچہ بھی ملی ہے مارے گئے افراد کی شناخت نبیل احمد ولد جمیل احمد سکنہ عیسءاور شہاب ولد نزیر احمد سکنہ پروم سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق ٹیچنگ اسپتال میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیاگیا واقعہ سے متعلق مذید تفتیش جاری ہے
Load/Hide Comments


