تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون کانسٹیبل جاں بحق، شوہر اور بچہ زخمی، پولیس ذرائع

تربت (نامہ نگار) تربت کے علاقے آپسر ریسرچ فارم کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل شکیلہ زوجہ سنیل جاں بحق ، پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آپسر ریسرچ فارم کے قریب فائرنگ کرکے لیڈی پولیس کانسٹیبل شکیلہ کو قتل کردیا، فائرنگ سے شوہر سنیل ولد شفیق اور بچہ ابیاس ولد سنیل ساکنان شہرک حال شاہ آباد آپسر زخمی ہوگئے۔ مقتولہ اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں