کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں، 115 پمپ سیل، 93 افراد کو گرفتار کرلیا، ضلعی انتظامیہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے احکامات اور عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کا سخت نوٹس، منی پیٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایت، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں 115 منی پیٹرول پمپس سیل کرکے 93 افراد کو گرفتار اور جیل منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر بھر میں مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپوں کیخلاف کارروائیاں کیں، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے گوالمنڈی چوک، سرکی روڈ، پشتون آباد، اے ون سٹی اور اڈہ میں کارروائیاں کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری نے کچلاک بازار، چمن روڈ، زیارت روڈ اور بلیلی میں کارروائیاں کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور اچکزئی اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے بھوسہ منڈی، سیٹلائٹ ٹاﺅن، غوث آباد، سریاب روڈ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی، ایئر پورٹ روڈ، عالمو اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں