چمن میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث متعدد ملزمان کو سزائیں، لاکھوں روپے سرکاری خزانے میں جمع، ایف آئی اے
چمن (ویب ڈیسک) چمن کی عدالت سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث متعدد ملزمان کو سزائیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی باشندوں کو افغانستان واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ایک مقدمہ میں 18 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع، ملزمان کو قید کی سزائیں۔ ملزمان کے خلاف (FERA) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران نمایاں کامیابیاں، محمد بہرام خان ڈائریکٹر بلوچستان زون نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کو موثر انداز میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی انسپکٹر محمد ادریس خان اور اسسٹنٹ ڈائریکر ندیم غفار نے پیشہ ورانہ انداز میں مقدمات پیروی کی۔ نتیجتاً ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چمن کی عدالت سے ملزمان کو مختلف مقدمات میں سزائیں۔ ایف آئی اے بلوچستان زون کا قومی معیشت کے تحفظ کا عزم۔ مالی جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


