مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد 8 بڑی گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے، سیکورٹی ذرائع
مستونگ (یو این اے) کھڈکوچہ کے علاقے میں مدینہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر آٹھ مختلف بڑی گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے کر نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اور علاقے میں سرچ اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ سیکورٹی ادارے گاڑیوں اور انہیں اپنے ساتھ لے جانے والے مسلح افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال واقعے کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، جبکہ مزید معلومات موصول ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


