دکی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، بارودی مواد سے تباہ کردیا
کوئٹہ (ویب ڈیسک) دکی: پولیس تھانہ نرہن پر مسلح افراد کا حملہ۔ ذرائع کے مطابق دکی میں مسلح افراد نے بارودی مواد کے ذریعے تھانہ نرہن کو تباہ کر دیا۔ حملے کی وجہ سے تھانے کی دیواریں اور کمرے کرگئے۔ تھانہ نرہن میں نفری موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد تھانہ نرہن کو خالی کر دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


