سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کاروائی ،دو کم عمر بچیوں کو خودکش حملے میں استعمال ہونے سے بچا لیا گیا ، میر ضیاءلانگو

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع کارروائی میںخود کش حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔کارروائی میں کالعدم تنظیم کی جانب سے دو بچیاں زینب اور فاطمہ پکڑی گئی،اطلاع کے مطابق زینگ کی عمر 16سال او رفاطمہ کی عمر 12سال ہے۔ تفتیش کے دوران دونوں بچیوں نے کالعدم تنظیم کے ناپاک عزائم سے پردہ اٹھایا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی خودکش حملے کیلئے تیار کی جانے والی دونوں کم عمر بچیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کاکالعدم تنظیم کے ناپاک کردار آپکے سامنے لانا ہے۔ اگر کوئی عسکریت پسندی کا واقعہ رونما ہو ہمیشہ یہ سوال کیا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز کیا کررہی تھیں۔ عسکریت پسندی کا کبھی ایک واقعہ ہوجاتا ہے تو ہمارے سیکورٹی ادارے ایسے دس واقعات کو روک بھی رہی ہوتی ہیں۔ جنوبی بلوچستان میں کالعدم تنظیم نے کم عمر بچیوں کو ورغلا کر انکو خودکش حملہ کرانے کی کوشش کی۔ زینب کے شوہر سمیت خاندان کے دیگر آٹھ سے دس افراد کو قتل کیا گیا۔ کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر نے زینب کے شوہر سے رابطہ کیا اور تنظیم کیلئے کام کرنے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ کمانڈر کو تنظیم کے ناپاک کاموں سے انکار پر سیف کو قتل کردیا گیا۔سیف کے قتل کے بعد بھی مقامی کمانڈر نے کالز کا سلسلہ جاری رکھا بالآخر رابطہ مقتول کی بیوی زینب سے ہوا۔16سالہ زینب نے کانفرنس میں میڈیا کو بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مقامی کمانڈر کی جانب سے میرے شوہر کے قتل کا الزام اداروں پر لگایا گیا اور بدلہ لینے پر مجھ کو آمادہ کیا گیا۔ کم عمر فاطمہ میری کزن اور ہر وقت ساتھ موجود ہونے کی وجہ سے کمانڈر سے رابطے میں آئی۔فاطمہ کے والد کو بھی کالعدم تنظیم نے عسکریت پسندی کا نشانہ بنایا اور زینب کی طرح جذباتی بنا کر تنظیم کا حصہ بننے پر راضی کیا گیا۔ ہم دونوں اداروں سے بدلہ لینے والی باتوں میں آکر تنظیم کے پاس پہنچیں جہاں چالیس روز نامعلوم مقام پر رہیں۔ ناصرف وہاں موجود لوگوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ کمانڈر کی جانب سے تعلقات بنانے کی بھی پیشکش کی گئی۔زینب اور فاطمہ کی جانب سے کمانڈر سے ملاقات کا کہا گیا تو بتایا گیا وہ کسی ہمسایہ ملک میں سفر پر ہے واپس آنے پر ملاقات کرادی جائے گی۔وزیرداخلہ ضیاءلانگو نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم مقام سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی جسکے دوران زینب اور فاطمہ کو حراست میں لیا گیا۔زینب اور فاطمہ نے سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے دوران انکی جان بچانے پر فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے