کراچی، اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے پانچ زخمی ہوگئے، ریسکیوحکام

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 ایل بلاک کے قریب اسکول کی دیوار گرگئی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیوار گرنے کے حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گورنمنٹ اسکول کی دیوار گرنے سے 7 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نشئی افراد دیوار سے سریا نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں