ہرنائی، شاہرگ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے بڑا حادثہ، 8 کانکن اندر پھنس گئے

ہرنائی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کوئلہ کان نمبر 151 میں گیس بھرنے کا بڑا حادثہ ہوا،جس کے باعث 8کانکن اندر پھنس گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کان میں پھنسے 2مزدور زخمی حالت میں نکال لئے گئے جنہیں شاہرگ ہسپتال منتقل کر دیا،بعد ازاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ حادثے میں 6 کانکن ابھی تک کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔کوئلہ کان سے نکالے گئےزخمی دونوں کانکنوں کا تعلق کے پی کے سوات سے ہے ۔یہ حادثہ ٹھیکیدار فاروق ملیزئی کی کول مائن میں پیش آیا، انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے