کسٹمز اسٹیشن مند ردیہو بارڈر پر مسلح افراد کا حملہ، کسٹم سپاہی زخمی، عمارت کو آگ لگا دی

کوئٹہ (آن لائن) مند کسٹم اسٹیشن پر نامعلوم ملزمان نے حملہ آور ہوکر آگ لگادی جس سے سامان جل گیا اور حملے کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوگیاجس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مند میں واقع کسٹمز اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ڈیوٹی پر مامور سپاہی محمد سراج کو زخمی کردیا اور اسٹیشن میںداخل ہوکر دفتر کو آگ لگادی جس سے سامان جل گیا بتایا جاتا ہے کہ مند میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائیوں کے بعد اہلکاروں کو دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں