الیکشن ،ایس او پیز کے نام پر ژوب گرلز کالج کا دورہ قبیح عمل ہے، بی پی ایل اے یکجہتی پینل
بی پی ایل اے یکجہتی پینل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ژوب گرلز ڈگری کالج میں ایس او پیز معاٸینے کے نام پر سابقہ کابینہ کے پینل کا ڈاٸریکٹریٹ آفیسرزکے ساتھ مل کر وزٹ کا عمل معزز خواتین اساتزہ کو دباو میں لانے کا ہتھکنڈہ نہایت ہتک أمیز اور قابل نفرت عمل ہے , یک جہتی پینل سمجھتا ہے کہ مخالف پینل کے ڈویژنل کوارڈینیٹر کے امیدوار کا ڈپٹی ڈاٸیریکٹر ایڈمن اور اے ڈی کے ساتھ انتخابات کے دوران گرلز کالج ژوب کا ایس اوپیز کے معاٸینہ کے نام پر وزٹ نہایت قبیح عمل ہے جو دراصل انتخابات اور معزز خواتین اساتذہ کے راٸے پر اثرانداز ہونے کی مزموم کوشش ہے ڈپٹی ڈاٸریکٹر اور اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر ایڈمن کا کسی مخصوص پینل کی حمایت میں آفیشل فراٸض کی آڑ میں انہی کی ڈکٹیشن پر بے جا آفیسرانہ وزٹ احکامات اور دباو معزز خواتین کی راٸے پر اثرانداز ہونا ہے ایس او پیز وزٹ کو معزز پرنسپل کے خلاف انکواٸری مشہور کرنا ہتک عزت کے زمرے میں آتا ہے ۔ یک جہتی پینل الکشن کمیٹی , ڈاٸریکٹر کالجز اور سیکریٹری کالجز سمیت اعلی حکام سے اس ناروا اور ناجاٸز مداخلت بارے مطالبہ کرےگا کہ اس ناجاٸز مداخلت کا سدباب کیا جاٸے اور معزز خواتین اساتزہ کو دباو میں لانے والے آفیسران کا محاسبہ کیا جاٸے ۔