سندھ حکومت نے پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی والے صدارتی آرڈنینس کو مستردکردیا
یہ جزائر حکومت سندھ کی ملکیت ہیں اور کسی آرڈینس کے ذریعے سندھ کی زمین پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا،سید ناصر شاہ
کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی(Pakistan Islands Development Authority)والے صدارتی آرڈنینس کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جزائر حکومت سندھ کی ملکیت ہیں اور کسی آرڈینس کے ذریعے سندھ کی زمین پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا۔سید ناصر شاہ نے کہا کہ آئی لینڈ کی زمین سندھ کی ہے اور اس پر سندھ کے عوام کا حق ہے۔ہم ایسے کسی انتظام یا ترقی کو مسترد کرتے ہیں جس سے مقامی لوگوں کی حق تلفی ہو۔سید ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ میں موجود جزیروں پر مقامی ماہی گیروں اور دیگر آبادیوں کا حق ہے۔صدارتی آرڈیننس صوبائی خودمختیاری اور مقامی لوگوں کی حق تلفی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ مطالبہ کرتی ہے کہ یہ آرڈینس فوری واپس کیا جائے۔


