مریم نواز 7 گھنٹے بعد جلسہ گاہ پہنچ گئیں، جناح اسٹیڈیم میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود

گجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کا میدان تیار ہے اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز تقریباً 7 گھنٹے بعد جاتی عمرہ سے جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔

پی ڈی ایم آج مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کیا جا رہا ہے۔پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔ تینوں رہنماؤں کے قافلے اس وقت گجرانوالہ کی جانب رواں دواں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں